i پاکستان

اپوزیشن قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کرے ،وزیر خوراک پنجابتازترین

March 08, 2024

وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کے ارکان قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کریں۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلال یاسین کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج سنی اتحاد کونسل کے ارکان کا بنیادی حق ہے،اپوزیشن قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں لوگوں نے محبت دی ہے، ہمارے پاس منفی سرگرمیوں کیلئے وقت نہیں، ہمارا ایک ایجنڈا عوام کیلئے آسانی پیدا کرنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی