i پاکستان

اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریتازترین

July 24, 2025

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے عدم حاضری پر ایکشن لیتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 4 اکتوبر کے احتجاج مقدمات کی سماعت ہوئی،جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی،اپوزیشن لیڈر کی عدم حاضری کی بنا پر عدالت نے انکے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔عدالت نے عمر ایوب سمیت تمام غیرحاضر کارکنان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دیدیا ہے،عمرایوب سمیت دیگر ملزمان کیخلاف تھانہ شہزاد ٹان میں مقدمات درج ہیں،پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی گئی،انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس کی سماعت 30 جولائی تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی