سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے ارباب اختیار سے عام آدمی کو معافی دینے کی درخواست کر دی اور کہا ہے کہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر 10 سال قید ہو رہی ہے، کھانسنے پر بھی 10 سال قید ہو جاتی ہے۔انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے اپنے بھتیجے کے بارے میں کہا کہ میں قسم کھاتا ہوں کہ راشد شفیق نے فیصل آباد نہیں دیکھا، ان کے والد کی طبیعت ناساز ہے۔انہوں نے کہا کہ ارباب اختیار سے درخواست ہے عام آدمی کو معافی دیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی