i پاکستان

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ، ڈالر کی قیمت بھی گر گئیتازترین

November 25, 2025

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر بھی سستا ہو گیا۔منگل کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، 100 انڈیکس 480 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 62 ہزار 464 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 61 ہزار 984 کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھا کا سلسلہ جاری ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ایک پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 280 روپے 60 پیسے ہو گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی