پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے 157000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرنے کی تاریخ رقم کردی۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے،جہاں کاروبار کے شروع ہوتے ہی ہنڈریڈ انڈیکس نے 1001 پوائنٹس بڑھ کر 157088 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو لیا۔گزشتہ روزکاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 56 ہزار87 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔دوسری جانب سمندر پار پاکستانیوں نے صرف 2ماہ میں آئی ایم ایف پروگرام جتنے 6.5 ارب ڈالر وطن بھیجنے کا ریکارڈ قائم کردیا،اس سے بھی اسٹاک پر مثبت اثر پڑ رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی