i پاکستان

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 13 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈتازترین

August 22, 2025

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر13 ملین ڈالر اضافے سے 19.570ارب ڈالر ہوگئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 15 اگست 2025 کو ختم ہونے والے ہفتہ کے اختتام پرزرمبادلہ کے ملکی ذخائرکاحجم 19.570 ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تحویل میں زر مبادلہ ذخائر کاحجم 14.256 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کی تحویل میں زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 5.314ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔15 اگست 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک کے ذخائر 13 ملین ڈالر اضافے سے 14.256 ارب ڈالر ہو گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی