i پاکستان

اسٹیٹ بینک کی ملک بھر کی مویشی منڈیوں میں گو کیش لیس مہم کا آغازتازترین

May 20, 2025

اسٹیٹ بینک نے ملک بھر میں گو کیش لیس مہم کا آغاز کر دیا ، جس کا مقصد عیدالاضحی کے دوران مویشی منڈیوں میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینا اور نقد لین دین پر انحصار کم کرنا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حکمتِ عملی پر مبنی اس اقدام کا گزشتہ روز سے باضابطہ طور آغاز کیا گیا ہے، جو اسٹیٹ بینک کے ملک بھر میں ڈیجیٹل مالی شمولیت کے فروغ کے ہدف کے مطابق ہے، یہ مہم 6 جون تک یا عید کی شام تک جاری رہے گی۔بینکنگ انڈسٹری کے تعاون سے چلائی جانے والی اس مہم کا مقصد ملک بھر کی 54 نامزد مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کو سہل اور ڈیجیٹل بنانا ہے۔گزشتہ سال ڈیجیٹلائزیشن کے کامیاب تجربے کے بعد، اس سال کی مہم کا مقصد مارکیٹ میں شامل افراد میں ڈیجیٹل طریقہ کار کو مزید فروغ دینا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی