اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک سال میں 7 ارب 76 کروڑ ڈالر انٹربینک مارکیٹ سے خریدے ہیں۔یہ بات معاشی تھنک ٹینک نے اپنی رپورٹ میں کہی ہے ۔ٹاپ لائن ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک نے انٹربینک مارکیٹ سے خریداری جون 2024 سے مئی 2025 کے دوران کی۔ اس دوران پانچ ارب 70 کروڑ ڈالر قرضوں اور سود کی ادائیگی پر خرچ کئے گئے جبکہ زرمبادلہ کیذخائر میں نیٹ دو ارب دس کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق صرف مئی 2025 میں انٹربینک مارکیٹ سے 52 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی خریداری کی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی