اسٹیٹ بینک نے پریزم پلس ادائیگی اور تصفیے کا نیا نظام متعارف کرا دیا۔گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے پریزم پلس ادائیگی کے نظام کا اجرا کردیا ہے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پریزم پلس نظام مالیاتی نظام تیز،محفوظ اور مثر ادائیگی کو یقینی بنائے گا۔انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کا پر یزم پلس نظام بینکنگ شعبے میں اہم پیشرفت ہے،ادائیگی کے جدید نظام سے شفافیت آئے گی۔گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ معیشت میں بینکنگ شعبے کا اہم کردار ہے،بینکنگ کے شعبے میں بنیادی اصلاحات لائی جارہی ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق پریزم پلس پاکستان کے مالیاتی ڈھانچے کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا، خاص طور پر گورنمنٹ سیکیورٹیز کے لین دین کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب بڑا قدم ہے۔اس نظام کو بین الاقوامی آئی ایس او 20022 میسجنگ اسٹینڈرڈ کے مطابق تیار کیا گیا ہے جو کہ دنیا کے کئی ترقی یافتہ مالیاتی نظاموں میں رائج ہے، یہ پیشرفت اسٹیٹ بینک کو جلد ترقی یافتہ ممالک کے مرکزی بینکوں کی صف میں لاکھڑا کرے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی