i پاکستان

اسلا م آباد،مقامی عدالت میں احسن اقبال کا مراد سعید کیخلاف ہرجانے کے کیس کا فیصلہ محفوظتازترین

May 08, 2025

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا رہنما پی ٹی آئی مراد سعید کے خلاف ہرجانے کے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمد شبیر بھٹی نے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا جو 20 مئی 2025 کو سنایا جائے گا، ہرجانے کیس کی سماعت کے دوران احسن اقبال اور مراد سعید کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت کی جانب سے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا، احسن اقبال نے عدالت میں پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کرایا گیا تھا۔یاد رہے کہ احسن اقبال نے مراد سعید کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کا دعوی دائر کر رکھا ہے، پی ٹی آئی رہنما نے مبینہ طور پر سکھر ملتان موٹروے میں کرپشن کا الزام لگایا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی