i پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ کا آئندہ ہفتے کیلئے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری ، ایک ڈویژن ، 7 سنگل بینچ دستیاب ہونگےتازترین

August 23, 2025

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئندہ ہفتے کے لیے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا، آئندہ ہفتے کیلئے ایک ڈویژن بنچ اور سات سنگل بنچز دستیاب ہوں گے۔چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی منظوری سے رجسٹرار آفس نے ججز روسٹر جاری کر دیا جس کے مطابق ڈویژن بینچ جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس اعظم پر مشتمل ہو گا۔جسٹس محسن اختر کیانی اورجسٹس سردار اعجاز اسحاق خان چھٹی پر ہوں گے جبکہ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز بھی رخصت پر ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی