i پاکستان

اسلام آباد ،لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ا ور ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیاتازترین

May 08, 2025

اسلام آباد ،لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ا ور ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ،محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ 12 مئی تک ملک بھر میں آندھی اورگرج چمک کیساتھ بارشوں کا امکان ہے ۔جمعرات کو راولپنڈی ، اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومت لاہور میں جیل روڈ، مال روڈ، قرطبہ چوک اور شہر کے دیگر علاقوں میں بادل برس پڑے جس سے گرمی کی شدت میں کمی آ گئی ہے جبکہ تاحال آسمان پر بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی لہربالائی اوروسطی علاقوں کومتاثر کریگی،ملک کے وسطی، جنوبی حصوں میں بارش برسانے والی ہوائیں چلنے کی توقع ہے، 12مئی تک راولپنڈی اسلام آباد، مری،گلیات، کشمیر میں تیزہوائو ں کیساتھ بارش کا امکان ہے۔لاہور،سرگودھا،جہلم،اٹک، گجرات سمیت پنجاب کے کئی شہروں ،خیبر پختونخوا میں چترال،دیر،سوات،کوہستان، شانگلہ میں تیزہواں، بارش کا امکان ہے۔ بالائی سندھ، شمال مشرقی بلوچستان اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پرتیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کہیں کہیں موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ادھر سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم عمر کوٹ، تھرپارکر، لاڑکانہ اور دادو میں تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی