اسلام آباد میں اغوا کی گئی نومولود بچی کو 18 گھنٹے کے اندر بازیاب کرالیا گیا۔ بچی کے والد اور دو خواتین سمیت 4 ملزمان گرفتار کرلئے گئے ۔تھانہ کھنہ کی حدود سے بچی کو پیدائش کے فوری بعد اغوا کرلیا گیا۔ اغوا کا مرکزی ملزم بچی کا والد نکلا۔ ملزم نے اپنی نومولود بچی کو اپنے دوست کی بیٹی کے حوالے کردیا تھا۔ جسے شیخوپورہ منتقل کردیا گیا۔پولیس نے نومولود بچی کو شیخوپورہ سے بحفاظت بازیاب کرکے اسلام آباد منتقل کر کے والدہ کے حوالے کر دیا۔ پولیس ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورس کی مدد سے بچی کوتلاش کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی