i پاکستان

اسلام آباد، سابق ایم این اے رمیش کمار کے گھر ڈکیتی، ڈاکو قیمتی اشیا اور کروڑ سے زائد رقم لے گئے، ڈکیتی کا مقدمہ درجتازترین

August 30, 2025

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں سابق اقلیتی رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے گھرڈکیتی کی واردا ت میں ڈاکو قیمتی اشیا اور کروڑ سے زائد رقم لے گئے۔پولیس نے ڈکیتی کا مقدمہ سابق ایم این اے کے ڈرائیور جاوید کی مدعیت میں درج کرلیا ۔ایف آئی آر کے مطابق 3 ڈاکو دیوارپھلانگ کر سابق رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے گھر میں داخل ہوئے، ڈکیتی کے دوران گھر سے 5گھڑیاں، چشمے اور جوتے سمیت ڈیڑھ کروڑروپے لوٹے گئے ہیں۔پولیس نے رمیش کمار کے گھر ڈکیتی کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ڈاکوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی