اسلام آبادسے سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ نشست پر وفاقی وزیر اسحق ڈار کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ۔ ریٹرننگ افسر سعید گل نے اسحق ڈار کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کی۔ واضح رہے کہ 15 مارچ کو وفاقی وزیر اسحق ڈار نے اسلام آباد سے سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرواے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی