لاہور میں موسم سرما کی چھٹیوں کے دوران پرائیویٹ اسکولز کھولنے پر مکمل پاپندی عائد کر دی گئی۔محکمہ اسکول ایجوکیشن نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ چھٹیوں کے دوران اسکولوں میں کسی بھی قسم کی سرگرمیوں پر پاپندی عائد ہوگی۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے کہا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی پر اسکول کا لائسنس منسوخ اور جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی