ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف متنازعہ ٹویٹ کیس کی سماعت 15 دسمبرتک ملتوی ہوگئی ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس پر سماعت کی،ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل صفائی نے بتایاکہ درخواست ابھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرالتوا ہے،عدالت نے کیس کی سماعت15 دسمبر تک ملتوی کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی