i پاکستان

بابائے اردو مولوی عبدالحق کی 64 ویں برسی منائی گئیتازترین

August 16, 2025

بابائے اردو مولوی عبدالحق کی 64 ویں برسی ہفتے کے روز عقیدت وحترام سے منائی گئی ۔مولوی عبدالحق برصغیر پاک و ہند کے عظیم اردو مفکر، محقق، ماہر لسانیات، معلم،انجمن ترقی اردو اور اردو کالج کے بانی تھے، انہوں نے کراچی، پاکستان اردو آرٹس کالج، اردو سائنس کالج، اردو کامرس کالج اور اردو لا کالج جیسے ادارے قائم کئے۔ 1935 میں جامعہ عثمانیہ کے ایک طالب علم محمد یوسف نے انہیں بابائے اردو کا خطاب دیا جس کے بعد یہ خطاب اتنا مقبول ہوا کہ ان کے نام کا جزو بن گیا، 23 مارچ 1959 کو حکومت پاکستان نے صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔بابائے اردو مولوی عبدالحق کی وفات 16 اگست 1961 کو کراچی میں ہوئی، حکومت پاکستان نے ان کی یاد میں یادگاری ٹکٹ بھی جاری کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی