i پاکستان

بانی پی ٹی آئی اپنی ہمشیرہ علیمہ خانم سے ناراض ہیں یا نہیں،یہ انکا خاندانی معاملہ ہے ،فیصل چوہدریتازترین

July 24, 2025

وکیل بانی پی ٹی آئی فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنی بہن علیمہ خان سے ناراض ہیں یا نہیں، یہ ان کا خاندانی معاملہ ہے، علیمہ خانم کے ترجمان بتا سکتے ہیں ۔ فیصل چوہدری سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا بانی پی ٹی آئی علیمہ خانم سے ناراض ہیں؟ فیصل چوہدری نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا خاندانی معاملہ ہے، علیمہ خانم کے ترجمان بتا سکتے ہیں۔فیصل چوہدری نے کہا کہ بہتر ہے کہ علیمہ خانم اپنا ترجمان بھیجیں وہ بات کریں، میں ان کا ترجمان نہیں، میں خواتین اور خاندان کے معاملات میں بولتا نہیں ہوں۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ بہت سارے معاملات ایسے ہیں وہ خان صاحب جانیں، ان کے کام جانیں، میں کسی کا جواب نہیں دے سکتا۔

انھوں نے کہا کہ آج علیمہ خانم کا کسی نے دفاع نہیں کیا، جن کو علیمہ خانم نے لگوایا ہوا ہے وہ آکر دفاع کریں، علیمہ خانم جن کی پارٹی میں حمایت کرتی ہیں وہ ان کا دفاع کیوں نہیں کرتے۔فیصل چوہدری نے کہا کہ جنرل سیکریٹری کوشرم نہیں آتی، اتنے سنگین الزامات ہیں تو آکر دفاع کریں، انھوں نے ہر بندے کو لگایا ہوا ہے، واٹس ایپ گروپ بھی چلاتے ہیں۔وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میں اس بارے میں بات کرنا نہیں چاہتا، یہ فیملی کے معاملات ہیں، یہ میرے ساتھ بھی ہوا تھا، گارڈین اخبار میں بشری بی بی کے حق میں میرا کمنٹ چھپ گیا تھا، گارڈین میں بشری بی بی کے حق میں کمنٹ چھپنے پر یہ میرے گلے پڑگئے۔فیصل چوہدری نے کہا کہ میں نے بانی پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ میں فیملی مسائل میں نہیں پڑنا چاہتا، بانی نے کہا کسی کی باتیں نہیں سنو، میری سنو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی