i پاکستان

بانی پی ٹی آئی کا معاملہ قانونی ہے، وہ عدالتی عمل کے ذریعے ہی رہا ہوں گے،ندیم افضل چنتازترین

May 06, 2025

پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ایک قانونی اور عدالتی عمل کے ذریعے ہی رہا ہوں گے، کسی ایگزیکٹو آرڈر سے رہا نہیں ہوسکتے،موجودہ صورتحال ایک اچھا موقع ہے کہ سیاسی لڑائیوں کی شدت میں کمی کی جائے،پی ٹی آئی کو حکومت کے ساتھ ڈائیلاگ کرنے چاہئیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ قومی یکجہتی وقت کی ضرورت ہے، حکومت اور اپوزیشن دونوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے، اس وقت ذاتی مفادات کو سائیڈ پر رکھ دیں، بریفنگ میں فیصلہ ہوا تھا کہ کہیں بھی آپس میں تلخ کلامی نہیں ہوگی، پیغام جانا چاہئے کہ پوری قوم یکجا اورمتحد ہے، اس پیغام پرعمل کرنا حکومت اور اپوزیشن دونوں کی ذمہ داری ہے، پی ٹی آئی کو بریفنگ میں آنا چاہیئے تھا اور مطالبہ رکھ دیتی کہ ہمیں عطا تارڑکی بجائے اسحاق ڈار بریفنگ دیں۔موجودہ صورتحال ایک موقع ہے کہ سیاسی لڑائیوں کی شدت میں کمی کی جائے،ہمیں اس موقعے کو ضائع نہیں کرنا چاہئے۔ اس وقت چیزیں پی ٹی آئی کے حق میں نہیں ہورہی۔عمران خان ایک قانونی اور عدالتی عمل کے ذریعے ہی رہا ہوں گے، بانی پی ٹی آئی کو کسی ایگزیکٹو آرڈر سے رہا نہیں ہوسکتے۔پی ٹی آئی کو حکومت کے ساتھ ڈائیلاگ کرنے چاہئیں، جو چیزیں حکومت کے دسترس میں ہیں وہ حکومت کرے، جو عدالتوں میں کیسز ہیں وہ عدالتوں میں بھی حل ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی