i پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی فخریہ پیشکش روڈا پانی کے نیچے آگئی،خواجہ آصفتازترین

August 30, 2025

وزیردفاع خواجہ محمد آصف کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی فخریہ پیشکش روڈاساری کی ساری پانی کے نیچے آگئی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر جاری اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ روڈا کی21منظور شدہ ہائوسنگ سوسائٹیاں پانی کے نیچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی فخریہ پیشکش روڈاساری کی ساری پانی کے نیچے آگئی، راوی کو گندہ نالہ کہنے والے سے کوئی پوچھے یہ تاحد نگاہ پانی گندے نالے کا ہے؟۔ وزیر دفاع کا مزید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ دولت کی ہوس میں اس شخص نے عوام کی عمر بھر کی جمع پونجی لوٹ لی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی