i پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی حکمت عملی تبدیل ہونے تک مذاکرات نہیں کریں گے، علی ظفرتازترین

August 16, 2025

سینیٹ میں اپوزیشن کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹرعلی ظفر نے کہا ہے کہ حکومت سے مذاکرات فی الحال ممکن نہیں۔ایک انٹرویو میں علی ظفر نے کہابانی پی ٹی آئی کی ہدایات ہیں کہ مذاکرات نہیں کرنے،تاہم میری نظر میں مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہونے چاہئیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ نہیں ہوا،پارٹی میں دوطرح کی رائے ہیں،بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں حتمی فیصلہ ہوگا،میری رائے ہیکہ الیکش لڑنا چاہیئے،میدان نہیں چھوڑنا چاہیئے، اپوزیشن لیڈر کے لئے ہم قانونی جنگ لڑیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی