اڈیالہ جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے حوالے سے افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔اڈیالہ جیل حکام کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اڈیالہ جیل میں موجود ہیں اور مکمل طور پر صحت یاب ہیں، بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، ان کی صحت کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے۔خیال رہے کہ عمران خان کی خیریت سے متعلق افواہوں پر پی ٹی آئی نے شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان اور بھارتی میڈیا سے بانی کی صحت بارے گھنانی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، حکومت اور وزارتِ داخلہ ان افواہوں کی فوری تردید کرے اور عمران خان کی فیملی سے ان کی فوری ملاقات کروائی جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی