بہاولپور میں پلازے میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 40سے زائد دکانیں جل گئیں جبکہ لاکھوں روپے کا سامان بھی راکھ میں تبدیل ہو گیا،تفصیلات کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ بہاولپور کے سرکلر روڈ پر واقع الکریم پلازہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے 40سے زائد دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،واقعے کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی 6گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا، پولیس کی نفری نے جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد تفتیش شروع کر دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی