محکمہ موسمیات کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بارش برسانے والے شدت کے بادل کراچی کے مغرب میں ہیں۔ایک بیان میں ترجمان محکمہ موسمیات نے کہا کہ مون سون کا سسٹم ڈپریشن کی صورت میں موجود ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈپریشن کا مرکز 60 کلو میٹر کراچی کے مغرب میں ہے، آئندہ چند گھنٹوں میں ڈپریشن ہوا کے دبائو میں تبدیل ہو گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی