ملک میں شدید بارشوں کے باعث کوئٹہ سے پشاورجانے والی جعفر ایکسپریس کو منسوخ کر دیا گیا۔ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس 2 روز کے لیے منسوخ کردی گئی۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پیر اور منگل کو پشاور نہیں جائیگی جبکہ پیر سے پشاور سے کوئٹہ کیلئے بھی جعفر ایکسپریس کو منسوخ کردیا گیا ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کی منسوخی کی وجہ بارشوں سییکسپر پیدا صورتحال ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی