نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا ) نے ملک کے مختلف علاقوں میں مراکز کی عارضی بندش کا اعلان کر دیا۔پنجاب کے مختلف علاقے طوفانی بارشوں اور سیلاب کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہے۔ اس صورتحال میں نادرا نے بھی شہریوں کے تحفظ کیلئے اپنے مختلف مراکز کی عارضی بندش کا فیصلہ کیا ہے۔ حالیہ بارشوں اور سیلاب کے عارضی طور پر بند کیے گئے مراکز میں وانیکے تارڑ، حافظ آباد،جلالپور بھٹیاں، حافظ آباد،18 ہزاری، جھنگ،احمد نگر، چنیوٹ،مڈھ رانجھا، سرگودھا،کری شریف، گجرات،کوٹلی لوہاراں، سیالکوٹ،سید پور، سیالکوٹ،خدمت مرکز، سیالکوٹ،دیپالپور، اوکاڑہ شامل ہیں۔اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کہ ان تمام علاقوں کے شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ خدمات کے سلسلے میں دیگر قریبی مراکز پر تشریف لائیں جہاں اضافی ضروریات کو پورا کرنے کیلیے موبائل رجسٹریشن وین تعینات کی گئی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی