i پاکستان

بھارت کا رویہ موثر علاقائی تعاون میں بڑی رکاوٹ ہے، صدر مملکتتازترین

December 08, 2025

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کا رویہ موثر علاقائی تعاون میں بڑی رکاوٹ ہے، باہمی احترام اور تعاون سے خطہ زیادہ پرامن اور خوشحال ہوسکتا ہے جبکہ وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پرامن، مستحکم اور خوشحال جنوبی ایشیا کی تشکیل کیلئے تمام رکن ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سارک چارٹر ڈے کی 40 ویں سالگرہ پر اپنے الگ الگ پیغامات میں کیا ، صدر مملکت آصف زرداری نے جنوبی ایشیائی ممالک کے عوام و حکومتوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اسلام آباد نے چوتھے اور 12 ویں سارک سربراہ اجلاس کی میزبانی کی، 2016 میں 19 واں اجلاس بھارت کی عدم شرکت کے باعث ملتوی ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 11 برس سے سارک کا عمل جمود کا شکار ہے، بھارت کا رویہ مثر علاقائی تعاون میں بڑی رکاوٹ ہے، خطے کی ترقی اور امن غیر ضروری طور پر تعطل کا شکار ہے، سارک کے متبادل نئے علاقائی فریم ورک پر غور بڑھ رہا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ ایران اور چین کی شمولیت سے علاقائی رابطہ کاری میں اضافہ ہوگا، پاکستان جامع تعاون پر مبنی علاقائی نظام کیلئے پرعزم ہے، تجارت، ٹرانزٹ اور توانائی میں روابط کے فروغ کیلئے تیار ہیں، خطے کے مسائل مشترکہ ہیں اس لئے حل بھی مشترکہ ہونے چاہئیں، باہمی احترام اور تعاون سے خطہ زیادہ پرامن اور خوشحال ہوسکتا ہے۔دریں اثنا وزیر اعظم شہباز شریف نے سارک چارٹر ڈے کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر تمام رکن ممالک کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 40 برس قبل سارک کی بنیاد رکھی گئی، جس کا مقصد مکالمے کا فروغ تھا، بدقسمتی سے علاقائی اور سیاسی عوامل کے باعث یہ مقاصد حاصل نہیں ہوسکے۔وزیراعظم نے میں پرامن، مستحکم اور خوشحال جنوبی ایشیا کی تشکیل کیلئے تمام رکن ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی