i پاکستان

بھارت مستقل پانی بند کرنے کی پوزیشن میں نہیں، معین وٹوتازترین

August 27, 2025

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں معین خان وٹو نے کہاکہ بھارت کسی صورت میں پانی مستقل طور پر بند کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے، بھارت نے سندھ طاس معاہدے پر یکطرفہ فیصلہ کیا ہے جس کا وہ مجاز نہیں تھا۔ ایک انٹرویو میں معین وٹو نے مزید کہا بھارت نے وزارت خارجہ کے ذریعے پانی دریائو ں میں چھوڑنے کی اطلاع دی ہے بھارت یہ غلط ثابت کرنا چاہتاہے کہ وہ معاہدے سے ہٹ چکاہے اور اس لئے یہ اشارے دے رہا ہے۔معاہدے کے مطابق کوئی بھی ملک یکطرفہ فیصلہ نہیں کرسکتا۔ بھارت نے یکطرفہ طورپر اپنا فیصلہ کیا کہ تاحکم ثانی پانی دریاوں میں بند کیا ہوا ہے۔نیدر لینڈز میں بین الاقوامی عدالت نے پاکستانی موقف کی تائید کی ہے۔ عالمی مصالحتی عدالت میں جو ٹرائل چل رہا اس میں بھی کورٹ اس بارے میں اپنا فیصلہ دے گی کہ بھارت خلاف ورزی کررہا ہے۔پاکستان کے پاس انٹرنیشنل آربیٹشن کورٹ کے علاوہ ورلڈ بینک، اقوام متحدہ اور دیگر فورمز بھی ہیں۔ بھارت پانی عارضی بند کرسکتا لیکن اس کی مکمل طورپر پانی بند کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔انہوں نے کہا پاکستان پانی ذخیرہ کرنے کیلئے بھاشا، داسو اور مہمند ڈیمز کی تعمیر مکمل کرلے گا تو پانی اسٹور کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی جائے گی اور بھارت کو ہر صورت میں پاکستان کے موقف کی تائید کرنا پڑے گی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی