i پاکستان

بھارت نے جارحیت کی تو جواب مودی کی عقل و فہم سے زیادہ ہوگا،چودھری انوارالحق وزیراعظم آزاد کشمیرتازترین

May 05, 2025

وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے کہا کہ بھارت نے جارحیت کی تو جواب مودی کی عقل و فہم سے زیادہ ہوگا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جنگ شروع مودی کرے گا خاتمہ ہم کریں گے، مودی نے تقسیم ہونے والی پاکستانی قوم کو اکٹھا کر دیا، مودی سمجھ لے ہماری یوتھ جنگ سے گھبرائی نہیں انجوائے کر رہی ہے۔چودھری انوارالحق کا کہنا تھاکہ مدارس کی بندش معمول کا عمل ہے، ممکنہ سرجیکل سٹرائیک سے کوئی تعلق نہیں، 10 سے 15 روز میں آزاد کشمیر میں مدارس کھل جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی