i پاکستان

بھارتی آبی جارحیت' دریائے ستلج میں پانی کا بڑا ریلا چھوڑ دیا، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاریتازترین

September 09, 2025

بھارت نے آبی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر دریائے ستلج میں پانی کا بڑا ریلہ چھوڑ دیا ہے۔سیلابی صورتحال پر بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کو معلومات فراہم کرتے ہوئے آگاہ کر دیا ہے، جس کے بعد صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے دریائے ستلج میں پانی کے بہا ئومیں مزید اضافے کا الرٹ جاری کر دیا ۔پی ڈی ایم اے کے مطابق ہریکے اور فیروزپور ڈان اسٹریم میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ سول انتظامیہ، پاک فوج اور دیگر متعلقہ محکمے الرٹ ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی