بھارتی جیل میں قید مظفرآباد کا ٹرک ڈرائیور یوسف شاہ انتقال کرگیا۔مظفرآباد میں موجود ڈرائیور کے اہلخانہ کے مطابق آگرہ جیل حکام نے سید یوسف شاہ کی تدفین جیل میں ہی کردی۔مرحوم کے بھتیجے تنویر احمد کے مطابق چچا یوسف شاہ کے وکیل نے انتقال کی خبر دی اور بتایا کہ یوسف شاہ کا 4 روز پہلے انتقال ہوا۔بھتیجے کے مطابق یوسف شاہ کو بھارت نے منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔بھتیجے تنویر احمد کے مطابق چچا 2017 میں انٹر کشمیر ٹریڈ کے تحت کپڑے لے کر مقبوضہ کشمیر گئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی