i پاکستان

بینکنگ سیکٹر شدید دبائو کی صورت میں بھی مستحکم ہے، ' ملک میں 6 ماہ کے دوران بینکوں کے اثاثے 11 فیصد تک بڑھ گئےتازترین

September 11, 2025

ملک میں بینکنگ سیکٹر کے اثاثے گذشتہ 6 ماہ کے دوران 11 فیصد بڑھ گئے۔ اسٹیٹ بینک نے کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردی رپورٹ جنوری تا جون 2025 کی کارکردگی پر مبنی ہے، رپورٹ کے مطابق بینکنگ سیکٹر کا منافع مستحکم رہا، مالیاتی منڈیوں میں 6 ماہ کے دوران اتار چڑھا رہا، بینکنگ سیکٹر شدید دبائو کی صورت میں بھی مستحکم ہے۔ بینکوں کے اثاثوں میں زیادہ تر اضافہ سرکاری سیکورٹیز میں سرمایہ کاری سے ہوا، ڈیپازٹس میں سترہ اعشاریہ سات فیصد اضافے سے بینکوں کا قرض پر انحصارکم ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق قرضوں کے ڈیفالٹ کا مجموعی تناسب 7.4 فیصد جبکہ نیٹ بنیاد پر منفی صفر اعشاریہ پانچ فیصد رہا، رپورٹ میں کہا گیا ہے جغرافیائی کشیدگی کے سنگین خطرات کے باوجود مالیاتی نظام پر اعتماد برقرارہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی