i پاکستان

بیرسٹر سیف پر پی ٹی آئی کارکنوں کو تحفظات، نیت پر شک ہے، عائشہ بانوتازترین

July 23, 2025

صدر پی ٹی آئی ویمن ونگ پشاورعائشہ بانو نے کہا ہے کہ بیرسٹر سیف پر ورکرز کو ہمیشہ اعتراض رہا، وہ نان پی ٹی آئی ہیں جن پر اڈیالہ کے دروازے کھلتے ہیں ،ہمارا احتجاج اس پر تھا کہ ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں، ہمیں اپوزیشن سے ڈیل نہیں کرنی چاہیے۔ ہمیں کسی نام پر کبھی اعتراض نہیں، کنفیوژن اس پر ہے کہ نام بعد میں تبدیل کیوں ہوئے؟ایک انٹرویو میں عائشہ بانو نے کہا کہ ہمیں بیرسٹر سیف کی نیت پر شک ہے کہ وہ خان کو گھنٹوں بیٹھ کر کیا کہتے رہتے ہیں۔عائشہ بانو نے کہا کہ ہمارا احتجاج اس بات پر ہے کہ جب پارٹی مضبوط پوزیشن میں ہے تو ہمیں اپوزیشن سے کوئی ڈیل نہیں کرنی چاہیے۔ ہمیں کسی فرد کے نام پر اعتراض نہیں، مگر سوال یہ ہے کہ نام بعد میں تبدیل کیوں کیے گئے؟ انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو علی امین گنڈا پور پر مکمل اعتماد ہے، اور وہ کہیں نہیں جا رہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی