i پاکستان

بجلی چوروں کیخلاف مقدمات درج کرنے سے روکنے کے معاملے پر لارجر بینچ بنانے کی سفارشتازترین

November 07, 2023

سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے بجلی چوروں کیخلاف مقدمات درج کرنے سے روکنے کے معاملے کی سماعت کیلئے لارجر بینچ بنانے کی سفارش کردی۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے وفاق اور خیبرپختونخوا حکومت کی اپیلوں پر سماعت کی، تین رکنی بینچ نے لارجر بنیچ بنانے کے لئے معاملہ چیف جسٹس پاکستان ک کو بھجوا دیا ۔جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ بہتر ہوگا کہ یہ معاملہ لارجر بینچ سنے تاکہ ایک ہی بار معاملے کا حل نکلے، اس معاملے پر حال ہی میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا اسے بھی دیکھ لیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ قانون میں بجلی چوروں کیخلاف شکایت درج کرانے کی شق شامل کی گئی، لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ ایف آئی آر کا اندراج بھی ہو سکتا ہے۔ سپریم کورٹ بھی ایف آئی آر کے اندراج کا فیصلہ دے چکی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے مطابق خیبرپختونخوا میں بجلی چوری پر مقدمات کے اندراج کو شہریوں نے چیلنج کیا، سیشن جج نے ایف آئی آرز ختم کرکے بجلی کمپنیوں کو شکایت کرنے کا حکم دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی