i پاکستان

بھکر، زہریلی لسی پیسے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد متاثر، ایک بچہ جاں بحقتازترین

September 16, 2025

ضلع بھکر کے نواحی علاقے کہاوڑ کلاں میں زہریلی لسی پینے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کی حالت غیر ہو گئی، جن میں بچے، خواتین اور مرد شامل ہیں۔واقعے میں 15 سالہ بچہ زہریلی لسی پینے سے جاں بحق ہو گیا، جبکہ باقی تمام افراد بے ہوش ہو گئے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال بھکر منتقل کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی