i پاکستان

بلوچستان‘ ضلع کیچ کی پہاڑی پٹی سے ایک ہفتہ قبل لاپتا ہونیوالے 4 افراد کی لاشیں برآمدتازترین

November 03, 2025

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بولیدہ کی پہاڑی پٹی سے 4 مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئیں، حکام کے مطابق یہ افراد ایک ہفتہ قبل لاپتا ہوئے تھے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اہلِ خانہ کے مطابق، مقتولین بولیدہ کے جارڈین علاقے میں تفریح کے لیے گئے تھے مگر واپس نہیں لوٹے۔بعدازاں مقامی رہائشیوں نے علاقے میں لاشوں کی موجودگی کی اطلاع انتظامیہ کو دی، لیویز اہلکار موقع پر پہنچے، لاشوں کو اپنی تحویل میں لیا اور انہیں ہسپتال منتقل کیا۔لاشوں کی شناخت ذاکر، عبدالرازق، صادق اور پیر جان کے ناموں سے ہوئی، ان میں سے تین کا تعلق بولیدہ کے علاقے زردان کوہا سے بتایا جاتا ہے، جبکہ چوتھا شخص جارڈین بازار کا رہائشی تھا۔حکام کے مطابق لاشیں شدید مسخ شدہ تھیں اور مقتولین کی موٹر سائیکلیں جل کر تباہ حالت میں ملی ہیں، ورثا لاشیں وصول کرنے کے لیے علاقے کی طرف روانہ ہو گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی