بلوچستان میں سرکاری ملازمین کیلئے 2025 کے ایڈہاک ریلیف الانس کی منظوری دے دی گئی۔محکمہ خزانہ بلوچستان کی جانب سے منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ بی پی ایس ون سے 22 تک بنیادی تنخواہ کا 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الانس دیا جائے گا۔صوبائی محکمہ خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہو گا، ان ملازمین کو الانس نہیں دیا جائے گا جو بیرون ملک پوسٹنگ یا ڈیپوٹیشن پر ہوں گے۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ الانس کا خرچ بجٹ کے نظرثانی شدہ تخمینوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی