بلوچستان کے ضلع سبی اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی، جبکہ مرکز سبی سے 60 کلو میٹر دور شمال مشرق میں تھا۔اطلاعات کے مطابق زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلہ سبی، ہرنائی اور دکی اضلاع کے درمیان پہاڑی پٹی میں آیا، کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی