i پاکستان

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس بحالتازترین

August 23, 2025

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس بحال ہو گئی۔حکام کے مطابق موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر بحال کی گئی ہے۔واضح رہے کہ صوبے بھر میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس 6 اگست سے معطل تھی۔گزشتہ روز ہائی کورٹ نے موبائل فون انٹرنیٹ سروس بحالی کے احکامات دئیے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی