بلوچستان کے سرد علاقوں میں 16 دسمبر سے اسکولز بند ہوں گے،چمن میں پہلی جماعت سے لیکر ساتویں کلاس تک امتحانات شروع ہوگئے۔محکمہ تعلیم کے مطابق امتحانات 24 نومبر تک امتحانات جاری رہیں گے، 24 نومبر سے بلوچستان بورڈ کے تحت کلاس 8 کے امتحانات شروع ہوں گے۔بلوچستان کے سرد علاقوں میں 16 دسمبر سے ڈھائی ماہ کیلئے سرکاری اسکولز بند ہوں گے۔دوسری جانب پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات 23 دسمبر 2025 سے شروع ہوں گی اور 11 جنوری 2026 تک جاری رہیں گی۔ تمام اسکول 13 جنوری 2026 کو دوبارہ کھلیں گے، جس کے ساتھ نئے تعلیمی سیشن کا آغاز ہو گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی