i پاکستان

بلوچستان میں 9مارچ سے بارشیں برسانے والا نیا سسٹم داخل ہوگاتازترین

March 07, 2024

پی ڈی ایم اے کے مطابق مغربی ہواں سے بلوچستان میں آنے والا بارشوں کا نیا سلسلہ 9مارچ کو داخل ہوگا ۔پی ڈی ایم اے کے مطابق نئے سلسلے سے بلوچستان میں 10سے 12مارچ تک بارشیں متوقع ہیں ، 3روز کے دوران جنوبی اور شمالی اضلاع میں بارش کا امکان ہے ۔ کیچ ، گوادر، لسبیلہ، کوئٹہ ،قلات اور خضدار میں بھی بارش متوقع ہے ، چاغی، کیچ، کوئٹہ ، گوادر، لسبیلہ، قلات ، خضدار اور قلعہ عبداللہ میں بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے چند اضلاع میں پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، بارشوں اور برف باری کے دوران عوام سفر سے گریز کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی