بلوچستان میں سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر موبائل انٹرنیٹ سروسز کی بندش کا عمل جاری ہے اس دوران کوئٹہ میں آن لائن فوڈ ڈلیوری کا کاروبار بری طرح متاثر کر دیا۔بلوچستان بھر میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 6 اگست سے 31 اگست تک تھری جی اور فور جی سروسز معطل کردی گئی ہے، موبائل انٹرنیٹ کی بندش سے کوئٹہ میں آن لائن فوڈ ڈیلیوری سے وابستہ ایک ہزار سے زائد افراد کا روزگار شدید بحران سے دوچار ہے۔آن لائن فوڈ ڈیلیوری سے منسلک افراد کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی طویل بندش ان کا روزگار مکمل طور پر ختم کرنے کے مترادف ہے۔روزگار کے حصول کیلئے انٹرنیٹ پر انحصار کرنیوالے افراد کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ موبائل انٹرنیٹ فوری طور پر بحال کیا جائے تاکہ معاشی مشکلات کم ہوسکیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی