i پاکستان

بلوچستان، تربت کے بازار میں دھماکا، 5 افراد زخمیتازترین

September 11, 2024

بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تربت کے مرکزی بازار میں دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔ اسٹیشن ہاوس افسر (ایس ایچ او )سٹی تربت یاسین بلوچ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں 5 افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق مرکزی بازار میں ہونے والا دھماکا دستی بم کا تھا۔ ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ تمام زخمیوں کو سول ہسپتال تربت منتقل کیا گیا ہے، مزید کہا کہ پولیس، محکمہ انسداد دہشت گردی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ تحقیقات کر رہا ہے۔ ادھر، ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے تربت بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے تحقیقات کاحکم دے دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی