آزادکشمیر کے ضلع بھمبر میں مقامی لوگوں نے مرغیوں کو کھانے والے 10فٹ سے زائد لمبے اژدھیکو ڈنڈے مار مارکر ہلاک کر ڈالا۔گیم واچر ضلع بھمبر عامر رفیق نے بتایا کہ یہ پائیتھون نسل کا سانپ تھا جو اپنی مضبوط جکڑ سے جانوروں اورپرندوں کو ہلاک کرکیکھا جاتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ سانپ مارنے والے لوگوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔دوسری جانب مقامی لوگوں نے جیونیوز کو بتایا کہ اژدھا کئی دنوں سے علاقے میں خوف کی علامت بنا ہوا تھا ،کچھ لوگون نے گزشتہ روز جب اژدھے کی نشاندہی کی تولوگوں نے ڈنڈوں کے وار سے اسے مار دیا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی