i پاکستان

بنوں ، ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد ہلاکتازترین

May 05, 2025

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے غونڈیری میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کی ایک چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا ۔ایف سی اہلکاروں نے بھرپور جواب دیا جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ دونوں جانب سے فائرنگ کا شدید تبادلہ کئی منٹ تک جاری رہا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایف سی اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ حملے کو ناکام بنایا اور چیک پوسٹ کو محفوظ رکھا۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ ممکنہ سہولت کاروں یا فرار ہونے والے دہشت گردوں کو گرفتار کیا جا سکے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حالیہ کارروائی دہشت گردوں کی جانب سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش تھی، جسے ناکام بنا دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی