i پاکستان

بنوں، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہیدتازترین

August 29, 2025

بنوں میں تھانہ کینٹ کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق شہید اہلکار کی شناخت ریاض شاہ کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔اس سے قبل ضلع بنوں کے سپینہ تانگی چشمہ کے علاقے میں دہشت گردوں سے مسلح جھڑپ کے دوران انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ کے 3 اہلکار شہید اور 2 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔اس واقعے سے ایک روز قبل، کوٹ عادل کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 پولیس اہلکار، جن میں ایک افسر بھی شامل تھا، زخمی ہو گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی