تھانہ بکاخیل پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا ، پولیس جوانوں کی بھرپوراوربروقت جوابی کارروائی سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔تفصیل کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانہ بکاخیل پر دہشت گردوں کی حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی، پولیس نے بتایا کہ جوانوں نے دہشت گردوں کی نقل وحرکت تھرمل کیمرے سے دیکھی، اہلکاروں نے دہشت گردوں کو سنبھلنے کا موقع دئیے بغیر فائرنگ کی۔پولیس جوانوں کی بھرپور اور بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہوگئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی