بونیر میں مزید 6 بچوں کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئیں ، جس کے بعد بونیر میں سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 291 ہو گئی۔پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ روز بونیر میں سیلاب سے مزید 8 بچے زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، اس کے علاوہ ایبٹ آباد اور ہری پورمیں بارش کے باعث 4 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث رابطہ سڑکیں ٹریفک کیلئے بند ہیں۔دوسری جانب صوابی میں بھی مزید 12 لاشیں برآمد کی گئی ہیں جس کے بعد کلائوڈ برسٹ سے اموات کی تعداد 41 تک پہنچ گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی