i پاکستان

بشیر میمن مسلم لیگ (ن)سندھ کے صدر مقرر، نوٹیفکیشن جاریتازترین

November 07, 2023

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی( ایف آئی اے )کے سابق ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی ) بشیر میمن کو پاکستان مسلم لیگ(ن)سندھ کا صدر بنا دیا گیا۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر(ن)لیگ کی ترجمان اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں بشیر میمن کو عہدہ دیئے جانے کے حوالے سے بتایا۔ اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پارٹی صدر شہباز شریف نے بشیر میمن کو مسلم لیگ (ن)سندھ کا صدر بنادیا ہے جبکہ شاہ محمد شاہ کو نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔ مریم اورنگزیب کی جانب سے دونوں تقرریوں سے متعلق باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی شیئر کیا گیا۔ یاد رہے کہ بشیر میمن نے گزشتہ روز مسلم لیگ ( ن ) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ ملاقات بھی کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی